Home sticky post ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے، ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے ذخائر یقینی بنانے کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے پر بھی زور دیا اور وزیر خزانہ نے رمضان میں مناسب نرخوں پر اشیا کی سپلائی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ریونیو ڈویژن کیلیے دو ارب 79 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی جبکہ یہ رقم اسلحہ و بارود کی خریداری، ڈیجیٹل اسٹیشنز اور چیک پوسٹوں پر خرچ ہوگی۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کیلیے بھی 50 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...