Home سیاست تحریک انصاف کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

تحریک انصاف کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی لاپتہ کارکن محمد فیضان کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ابتدائی سماعت کرنے والے بینچ نے اس کیس کو بظاہر جبری گمشدگی کا کیس قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ فریقین بازیابی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکن محمد فیضان کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر ابتدائی سماعت کرنے والے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسے بظاہر جبری گمشدگی کا کیس قرار دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیوں کو مغوی سے متعلق خط لکھنے سے متعلق درخواست کردی گئی ہے۔ ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ آیا پولیس کی درخواست منظور کی گئی یا ایجنسیوں کو خطوط لکھے گئے۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ایجنسیوں کو خطوط لکھنے سے متعلق پولیس کی درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔ فریقین لاپتہ فیضان کی بازیابی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ درخواست کو 20 اگست 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...