Home نیوز پاکستان عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداوٴں سے معطر ہوگئیں

عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداوٴں سے معطر ہوگئیں

Share
Share

اسلام آباد: عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداوٴں سے معطر ہوگئیں۔رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے ہیں۔

نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسین، وہی طہٰ، سرور کائنات آقائے دوجہاں نبی کریمﷺکی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولﷺنے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔

رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے ہیں۔

عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر دن کے آغاز کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...