Home سیاست صدر مملکت ووزیراعظم کی امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد

صدر مملکت ووزیراعظم کی امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد دی ہے ۔

صدر مملکت آصف علی زداری نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں امن، بھاری چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے، نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہے، نبیﷺکی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔

دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم ے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، اﷺج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...