Home نیوز پاکستان خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹی کو زبردستی لے جانے کی کوشش پر مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جان بحق ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹی کو زبردستی لے جانے کی کوشش پر مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جان بحق ہو گئے۔

Share
Share

مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹی کو زبردستی لے جانے کی کوشش پر مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جان بحق ہو گئے۔ اغوا ہونے والی لڑکی پولیس نے بازیاب کر الیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق واقعہ رات دو بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود ڈاک سنٹر کے قریب ہزارہ موٹروے پیش آیا ہے۔ ڈسٹرک پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے اے بی سی اردو نیوز کو بتایا کہ قتل اور اغوا کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور ملوث ملزمان کو چھ گھنٹوں کے اندرگرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروا لیا کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کو موٹروے پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ انھوں نے بتایا کہ مقتول طارق محمود فیملی کے ساتھ سیر کے لیے جا رہے تھے اور موٹروے پر ہوٹل پر روکے تو ان کا قریبی دوست شعیب دو افراد کے ساتھ وہاں ا گئے اور روانگی کے وقت طارق محمود کی بیٹی کو زبردستی ساتھ بیٹھانے کی کوشش کی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ طارق کی گاڑی پر موٹروے پر روانہ ہوئی تو شعیب اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طارق محمود اور ان کا بیٹا زین جاں بحق ہو گئے جبکہ بیٹی کو زبردستی اغوا کر کیا گیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور چھ گھنٹوں کے اندر زین کی لاش برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ قتل اور اغوا میں ملوث مرکزی ملزمان شعیب اور ساتھی آصف کو گرفتار کرلیا۔

شفیع اللہ نے بتایا کہ پولیس نے اور اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا ۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...