Home سیاست ‎اڈیالہ جیل میں نماز عید،بانی پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو گلے لگایا

‎اڈیالہ جیل میں نماز عید،بانی پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو گلے لگایا

Share
Share

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر انہوں نے شاہ محمود قریشی کو گلے لگایا۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی عید کی نماز عمران خان کے ساتھ ادا کی۔

نماز کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارک باد دی۔اس موقع پر جیل افسران نے بھی عمران خان کے ساتھ ہی نماز ادا کی۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نماز کی پہلی صف میں موجود تھے۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...

راولپنڈی میں 81 لاکھ روپے چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، بیٹی اور دوست ملوث نکلے

راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی حدود میں گھر سے 80 لاکھ روپے...