Home Uncategorized سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

Share
Share

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺمیں نمازعید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی، مسجدالحرام میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

عید کے خطبے میں قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو ایثار و قربانی کیساتھ ساتھ دیگر احکام الہٰی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔تاہم سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شہری شریک ہوئے۔

نماز کی ادائیگی کے بعد فضا عید کی تکبیرات کے ورد اور اللہ اکبر کی صداوٴں سے گونج اٹھی، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری بھی آج عید الاضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی، پاکستان میں بھی کل بروز پیر عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...