Home سیاست ‎سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

‎سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

Share
Share

راولپنڈی: افواج پاکستان کے چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان گیریژن میں پاک فوج کا شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں چاند رات تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کی فیملیز نے ایک ساتھ ملکر عید کی خوشی کو بانٹا اور اپنے پیاروں کو یاد کیا۔

چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک فوجی کی عید کی خوشیاں اپنے پیاروں سے دور رہ کر فرنٹ لائن سے قوم کے دفاع میں مضمر ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمارے پیارے وطن پر امن و سلامتی کی صورت میں برستی رہیں۔ آمین

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہان افواج پاکستان نے کہا کہ آئیے اس پر مسرت موقع پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے پر غور کریں، ہمارے ہیروز مسلح افواج اور پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان کی قربانیوں پر بہادر روحوں اور ان کے اہلخانہ کے ہمیشہ کیلئے شکر گزار ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...