Home تازہ ترین پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی

Share
Share

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا، سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے۔
خالد نذیر وٹو نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا جبکہ سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 28 مارچ سے شروع ہوں گی جو کہ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔
مراسلے میں کہا کیا کہ چھٹیوں سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...