Home سیاست حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 میں آخری لمحات میں بڑی تبدیلیاں

حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 میں آخری لمحات میں بڑی تبدیلیاں

Share
Share

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 میں آخری لمحات میں بڑی تبدیلیاں۔چیئرمین سینیٹ او ر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کی جگہ اوپن بیلٹ سے کرانے سے ، امیدوار کے60روز کے اندر حلف اورسینیٹ ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے 20سال کا تجربہ لازمی قرار دینے سے متعلق الیکشن ایکٹ کی شقوں میں ترامیم حکومت نے آخری لمحات میں نکال دی ۔

حکومت کی جانب سے پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی منظوری کے بعد تیار مسودہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے سے قبل اہم تبدیلیاں کر دیں جس کے تحت اہم شقوں کو ترمیمی بل سے نکال دیا گیا ۔

حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترامیمی بل2023میں چیئرمین سینیٹ او ر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کی جگہ اوپن بیلٹ سے کرانے سے ، امیدوار کے60روز کے اندر حلف اورسینیٹ ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے 20سال کا تجربہ لازمی قرار دینے سے متعلق الیکشن ایکٹ کی شقوں میں ترامیم شامل کی جنہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے سے قبل آخری لمحات میں نکال دیا گیا ۔

حکومتی اتحادیوں کی مشاورت اور پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیے بنا نگران حکومت کے اختیار میں اضافے سے متعلق الیکشن ایکشن 230میں ترامیم شامل کر دیں ۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...