Home نیوز پاکستان الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرنے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سیکورٹی کے بہانے باقی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جارہا، پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ چیئرمین پی ٹی آئی یہاں پیش ہوں۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو پہلے یہاں آتے نہیں تھے اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، ا?پ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں، پروڈکشن آرڈر ہم جاری کر دیتے ہیں اور سیکیورٹی کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیتے ہیں۔

ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم فرد جرم عائد کردیں گے۔ کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...