Home سیاست الیکشن کمیشن کا 98 ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس

الیکشن کمیشن کا 98 ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہ ہونے پر 98 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 26 اراکین، بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان اسمبلی کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہ کرنے جن اراکین کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے، ان میں مسلم لیگ(ن) کے سابق اراکین قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، محسن شاہ نواز رانجھا، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی، حنا ربانی کھر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی صدر یار محمد رند کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن 29 مئی کو مذکورہ اراکین اسمبلی کو جاری نوٹس پر سماعت کرے گا۔

ادھر الیکشن کمیشن 30 مئی کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کونوٹس جاری کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...