Home سیاست سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان مستعفیٰ ہو گئے

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان مستعفیٰ ہو گئے

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کی خرابی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی ، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر حمید خان چھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں اور اب گھر میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ استعفے سے متعلق خبروں کی تصدیق سے گریزاں ہیں ۔

خیال رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...