Home highlight الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روک دیے ، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روک دیے ، نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روک دیے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے 24 دسمبر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 28 دسمبر 2025کو شیڈول بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ روز سماعت کے بعد کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

درخواست گزار عبدالقادر کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا تھا کہ کوئٹہ میں حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری کے تحت ہوئی ہیں حالانکہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہوچکی ہے لہٰذا بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کے مطابق ہونی چاہئیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...