Home سیاست پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے،بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے۔، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری سیٹیں ملنی چاہئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازعہ ہوا، الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی، مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...