Home تازہ ترین عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کاالیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل،رکنیت بحال

عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کاالیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل،رکنیت بحال

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ریگولر بنچ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا اور سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی تین رکنی بنچ کا حصہ تھیں۔
دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل تیمور اسلم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے تیمور اسلم سے مکالمہ کیا کہ او ہو کیا آپ واقعی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انحصار کرنا چاہتے ہیں؟ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اب تو وہ کہتے ہیں ترمیم بھی آچکی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد ہو چکا ہے؟ بہرحال چلیں آگے بڑھیں۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا آپ اس کیس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انخصار کر سکتے ہیں؟ کیا عادل بازئی مخصوص نشستوں والے 81 ممبران کی فہرست کا حصہ تھے۔
ریگولر بنچ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں بتایا گیا الیکشن کمیشن ڈیکلریشن نہیں دے سکتا، عدالت کو بتایا گیا امیدوار کا تعلق کس جماعت سے ہے یہ تعین کرنا سول کورٹ کا کام ہے۔
بعدازاں سپریم کورٹ کے ریگولر بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پالیا گیا

لاس اینجلس:امریکی حکام نے کہا ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں...

غیر ملکی آقاؤں کے لئے دہشت گردی کے آلہ کار بنےعناصر منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں...

علیزے شاہ نے مختصر لباس میں بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئرکرکے اپنے خلاف ایک نیا محاذ کھول لیا

کراچی:اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ...