Home سیاست الیکشن کمیشن کا عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام اور ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سزا یافتہ ہونے پر اب عمران خان پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے اس لیے الیکشن کمیشن اب قانونی طور پر عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے برطرف کرنے کا حکم جاری کرے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی اور کچھ دیر بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

دوسری جانب اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں اجلاس میں غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن مردم شماری کے بعد آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مشاورت کی کہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کرائی جائے یا نہیں، نئی مردم شماری میں عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی؟ اس حوالے سے قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس، 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل...