Home سیاست الیکشن کمیشن کا امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات کا نوٹس

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکرٹریز اور تمام آئی جیز پولیس کو مراسلے جاری کر دیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے میں دشواریوں کی شکایات ملیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مراسلے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...