Home سیاست الیکشن عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے لڑنا ہے،شہباز شریف

الیکشن عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے لڑنا ہے،شہباز شریف

Share
Share

لاہور:سابق وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور برطانوی وکیل انصر محمود نے الگ الگ ملاقات کی۔

احسان الحق باجوہ نے پارٹی صدر سے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا، احسان الحق باجوہ اور انصر محمود نے شہبازشریف کو 21 اکتوبر کے تاریخی اجتماع پر مبارک دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑے جذبے سے کام کیا، پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لڑنا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ معیشت بحال کرنی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں، معاشی بحالی اور ملکی ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر عنصر محمود نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور آپ کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...