Home سیاست قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 سرگودھا کا الیکشن ملتوی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 سرگودھا کا الیکشن ملتوی

Share
Share

سرگودھا: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 سرگودھا کا الیکشن ایک امیدوار کی وفات پر ملتوی کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-85 میں الیکشن حلقے کے امیدوار صادق علی کے وفات پا جانے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کر دیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

ملک بھر میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہونے جارہے ہیں، جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقے بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...