Home sticky post 5 سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری

سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان 30 اکتوبر کو نئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 8 اور 9 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 10 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو ہوگی۔

امیدواروں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر ہے اور ٹریبونل 17 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے سنائے گا۔ نظرثانی شدہ فہرست 18 اکتوبر کو جاری ہوگی جبکہ امیدوار اپنی نامزدگی 20 اکتوبر تک واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...