Home سیاست الیکشن ٹریبونل کیس، تحریک انصاف کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد

الیکشن ٹریبونل کیس، تحریک انصاف کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے لیے ن لیگی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین نے درخواست کی کہ ہمیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے نوٹس ہو گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں، اگر عدالت نے کارروائی سے روکا ہو تو وقت دیا جا سکتا تھا۔

ن لیگ کے طارق فضل چودھری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹریبونل کی تبدیلی کا اختیار موجود ہے اور یہ جوڈیشل اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن اپنی مرضی اور درخواست کی بنیاد پر بھی ٹریبونل تبدیل کر سکتا ہے، ہم نے پچھلی سماعت پر بھی یہی کہا تھا کہ ہمیں ٹریبونل جج پر اعتماد نہیں، ٹریبونل کی جانب سے پروسیجر کو فالو نہیں کیا گیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹریبونل کا پروسیجر فالو نہ کرنا ٹریبونل تبدیلی کی ٹھوس وجہ ہے۔

وکیل نے جواب دیا کہ جی بلکل ایسا ہی ہے، ٹریبونل کی ذمہ داری ہے وہ الیکشن ایکٹ کے مطابق کام کرے، جب تک ٹریبونل الیکشن ایکٹ کے سیکشنز 142 سے 146 پر عملدرآمد نہیں کر لیتا ٹریبونل ہمیں نہیں بلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی ججمنٹس کے مطابق ٹریبونل تبدیلی کے لیے اعتماد کا نہ ہونا کافی ہے، سپیڈی ٹرائل کو جواز بنا کر پروسیجر پروٹیکشن کو ختم نہیں کیا جا سکتا، فریق کی جانب سے کہا جاتا ہے ہم جج کو بائسٹ کہہ رہے ہیں۔

شعیب شاہین نے جواباً کہا کہ آپ ہمارے اوپر نہ ڈالیں آپ بتائیں جج متعصب ہیں یا نہیں؟۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس، 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل...

آڈیو لیک کیس ،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس...