Home سیاست الیکشن ٹربیونل راولپنڈی،8 پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی عذرداریاں سماعت کے لئے منظور

الیکشن ٹربیونل راولپنڈی،8 پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی عذرداریاں سماعت کے لئے منظور

Share
Share

راولپنڈی:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر راولپنڈی بنچ کا الیکشن ٹربیونل فعال ہوگیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پہلے دن آٹھ انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی۔

پہلے ہی دن تحریک انصاف کے 8امیدواروں کی انتخابی عذرداریاں سماعت کیلئے منظور کرکے مسلم لیگ ن کے تمام کامیاب امیدواروں، ریٹرننگ افسران ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے اور یکم جولائی کو طلب کر لیا۔

راولپنڈی اور اٹک کی نشستوں سے کامیاب قرار دیے گئے مسلم لیگی امیدواروں بیرسٹر دانیال چوہدری،شیخ آفتاب،ملک سہیل سمیت 8ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو طلب کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل نے طلبی کے نوٹس پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی دینے کا حکم دیا ۔ یہ پٹیشنیں سیمابیہ طاہر،میجر طاہر صادق، ایمان وسیم،کرنل ر شبیر اعوان،خلیق زیاد کیانی، و دیگر نے دائر کی تھیں ۔

8 انتخابی عذرداریوں کی سماعت کل منگل25جون کو ہوگی ۔ مجموعی طور پر راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال اضلاع سے قومی اسمبلی کی14 اور صوبائی اسمبلی کی24 سیٹوں کی انتخابی عذرداریاں دائر کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...