Home sticky post 5 ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے،وکلاء کا حیران کن دعویٰ

ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے،وکلاء کا حیران کن دعویٰ

Share
Share

کیلیفورنیا:ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے وکلا نے سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران ایلون مسک کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کر دیا۔
مقدمے کی پیشی کے دوران وکلا نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے۔ البتہ ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بتاتی ہیں کہ وہ کم از کم ایک کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہیں۔
ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے فروری 2024 میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے بجائے مائیکرو سافٹ کے لیے منافع کمانے کے لیے بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت میں جمع کرائے جانے والے دستاویزات، جمعہ کے روز اوپن اے آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کے جواب میں تھے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مقدمہ شروع ہونے سے قبل مسک اور ایکس اے آئی کی جانب سے دستاویزات کے تبادلے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔
اوپن اے آئی نے یہ الزام عائد کیا کہ ایلون مسک کے وکیل ان سے کوئی دستاویز اکٹھا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔اس ہفتے کی فائلنگ میں ایلون مسک کے وکلا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اوپن اے آئی کو جون 14 کو بتایاتا کہ وہ ایلون مسک کے موبائل، ان کے ای میل کی چھان بین کر رہے تھے اور ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...