Home sticky post 6 محمد آصف ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

محمد آصف ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Share
Share

کولمبو:محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا۔ دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پری کوارٹر فائنل میں اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں اویس منیر کو ہانگ کانگ کے منگ وا مان نے سخت مقابلے کے بعد 3-5 سےٹھکانے لگایا جبکہ سابق عالمی نمبر 2 محمد سجادکوسنگا پور کے سنی وانگ نے کسی دقت کے بغیر 0-5 سے شکست دےدی۔

سیمی فائنل میں بدھ کو محمد آصف کا مقابلہ ملائشیا کے تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...