Home تازہ ترین نیٹو کی ایران کے خلاف "فیصلہ کن کارروائی” پر ٹرمپ کی تعریف

نیٹو کی ایران کے خلاف "فیصلہ کن کارروائی” پر ٹرمپ کی تعریف

Share
Share

امریکا کی ایران پر کی گئی فوجی کارروائی پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ٹرمپ کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ان پیغامات میں ایران کے خلاف "فیصلہ کن کارروائی” پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ یہ واقعی ایک غیر معمولی اقدام تھا، جو کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس سے ہم سب کو مزید تحفظ ملا ہے۔
مارک روٹے نے ایک اور پیغام میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان دفاعی اخراجات سے متعلق تاریخی معاہدے پر بھی ٹرمپ کی تعریف کی۔
نیٹو کے سربراہ نے اپنے خط میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ اس شام دی ہیگ میں ایک اور بڑی کامیابی کی جانب پرواز کر رہے ہیں۔ یہ آسان نہیں تھا، لیکن ہم نے سب کو 5 فیصد پر آمادہ کر لیا۔
یہ اشارہ ٹرمپ کی اس دیرینہ مطالبے کی جانب تھا کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے کم از کم 5 فیصد تک بڑھائیں۔
رپورٹ کے مطابق، نیٹو جلد ہی اس نئے عہد کا باضابطہ اعلان کرنے والا ہے، جس سے ٹرمپ کی دیرینہ پالیسی کو عملی شکل ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...