Home Uncategorized ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپ کا بِیٹا ورژن متعارف کرادیا

ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپ کا بِیٹا ورژن متعارف کرادیا

Share
Share

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپ کا بِیٹا ورژن متعارف کرا دیا۔

ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ٹی وی ایپ کی تشکیل کے متعلق انجینئرنگ ٹیم کی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں ٹی وی بِیٹا ایپ کے جاری ہونے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل ایکس کی انجینئرنگ ٹیم نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایکس ٹی وی ایپ بِیٹا اب متعدد ایپ اسٹورز پر دستیاب ہے جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر متعارف کرائی جانے والی ہے۔

ایکس انجینئرنگ ٹیم نے پوسٹ میں بتایا کہ یہ ایپ آئندہ آنے والی ویڈیو ٹیب کے ساتھ جوڑی گئی ہے جو کہ ایکس کو ایک ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں بدلنے اور تخلیق کاروں، مشتہرین اور کمپنی کے شراکت داروں کے لیے نئے مواقع کھولنے میں بڑا قدم ہے۔

ایکس کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام ایکس کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے خواب کی جانب سے ایک اور قدم ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پلیٹ فارم کی جانب سے ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...