Home Uncategorized ایلون مسک کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والوں کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی

ایلون مسک کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والوں کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والوں کا ایکس اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر کوئی بھی شخص ایکس پر فلسطینیوں کا مقبول نعرہ ’’دریا سے سمندر تک‘‘ یا پھر ’’نو آبادیات کا خاتمہ‘‘ لکھے گا تو اس کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

ایلون مسک نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لئے کسی کو ایکس پر یہ جملے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مسک کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی ’’من النہر فی البحر‘‘ کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کیلئے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے، ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اور اسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...