Home Uncategorized آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایلون مسک کا بچپن لوٹ آیا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایلون مسک کا بچپن لوٹ آیا

Share
Share

نیویارک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے بچپن کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بناکر شیئر کی گئی ہیں ان تصاویر کے شوشل میڈیاپرخوب چرچے ہیں ۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے بچپن کی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بناکر شیئر کی گئیں جس پر انھوں نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ایلون مسک کی بچپن کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کیں جس پر ایلون مسک نے بھی دلچسپ تبصرہ کرکے حساب برابر کردیا۔

ناٹ جیروم پاول نامی ٹوئٹر صارف نے ایلون مسک کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایلون مسک عمر کے اثرات کم کرنے والی کریمیں استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ کچھ زیادہ ہوگیا۔

جس پر ایلون مسک نے جواباً لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے عمر کم کرنے والی دوائیں کچھ زیادہ ہی مقدار میں لے لیں۔

اسی طرح اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک اور صارف نے بھی ایلون مسک کی بچپن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بے بی ایلون دنیا کو بچانے آگئے۔

صارفین ان دونوں تصاویر اور ایلون مسک کے تبصرے سے کافی محظوظ ہوئے اور بڑی تعداد میں کمنٹس کرکے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...