Home نیوز پاکستان غیرملکی پرواز کی انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

غیرملکی پرواز کی انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Share
Share

کراچی :غیرملکی پرواز نے انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی۔ دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔ 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔

پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ 787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا۔

طیارے میں سوار 187 مسافر لاوٴنج منتقل کر دیے گئے جن کا معائنہ بھی کیا گیا۔ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور مسافر روانگی کے منتظر ہیں،

Share
Related Articles

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...