Home نیوز پاکستان بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Share
Share

کراچی:بھارت کے شہر احمدآباد سے دبئی جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے پر کراچی لینڈ کیا۔

احمدآباد سے دبئی کے مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 طیارے نے کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی میڈیکل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے بعد بھارتی شہری کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے 27 سال کے بھارتی مسافر کو طبی امداد دی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 27 سالہ بھارتی شہری کا شوگر لیول لو ہونے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ری فیولنگ کی گئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...