Home کھیل ایمرجنگ ایشیاکپ،امپائرز کے غلط فیصلے سے پاکستان جیت سے محروم رہ گیا

ایمرجنگ ایشیاکپ،امپائرز کے غلط فیصلے سے پاکستان جیت سے محروم رہ گیا

Share
Share

عمان:ایمرجنگ ایشیاکپ کے اہم معرکے میں امپائرز کے ایک غلط فیصلے نے پاکستان کو جیتنے سے محروم کردیا۔

گزشتہ روز عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست ہوئی۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران عرفات منہاس نے جارحانہ اننگز کھیل کر بھارتی بالرز کو پریشان کردیا تاہم عرفان منہاس کو 17ویں اوور کی آخری گیند پر متنازع آؤٹ قرار دیدیا گیا۔

عرفات منہاس 29 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا تھا۔

راسخ سلام 17ویں اوور کی آخری گیند کروانے آئے تو فیلڈر وڈھیرا نے عرفات کا کیچ تھام لیا لیکن بالر کی جانب سے نوبال کروائے جانے کے باوجود امپائرز نے بیٹر کو آؤٹ قرار دیا اور یوں پاکستان میچ جیتنے سے محروم ہوگیا۔

امپائرز کے متنازع فیصلے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو میچ جتوانا تھا تو مقابلہ کیوں رکھوایا۔

خیال رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم کل ایونٹ میں دوسرا میچ میزبان عمان کیخلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...