Home کھیل ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

عمان: ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

عمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم 48 اور روحیل نذیر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی، زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کو اپنے پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ بدھ کو متحدہ عرب امارت کیخلاف کھیلیں گے۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...