Home sticky post 5 آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا

Share
Share

ہرارے:آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا، گرین شرٹس 211 رنز کے تعاقب میں 173 رنز تک محدود رہی۔

ہرارے میں پاکستان انڈر19نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 46اعشاریہ 5 اوورز میں 210رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ’’کیلب فالکونر‘‘ نے نصف سنچری سکور کی، انہوں نے 2چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 66رنز بنائے۔ ’’بین ڈاکنز‘‘ 33 اور ’’رالفی البرٹ‘‘ 25رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی رضا، عبدالصبحان اور مومن قمر کے حصے میں 2،2وکٹیں آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر19 ٹیم 46اعشاریہ 3 اوورز میں 173رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔کپتان فرحان یوسف 65رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ مومن قمر 18 اور حزیفہ احسن 17رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے الیکس گرین،جیمز مِنٹو اور ’’رالفی البرٹ‘‘ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...