Home تازہ ترین انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

Share
Share

لندن:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے انگلینڈ اور ویلز میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔انگلش بورڈ نے یہ قدم برطانوی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اٹھایا ہے۔

کرک انفو کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ نے برابری کے قانون (اکوالٹی لا) میں عورت کی تعریف پر فیصلہ دیا تھا جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا۔ دوسری جانب فٹبال اور نیٹ بال میں بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس سے قبل انگلش بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف سے مطابقت کرتے ہوئے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر اپنے ایلیٹ مقابلوں میں پابندی عائد کی تھی۔

بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور صرف وہ کھلاڑی کھیلنے کی اہل ہوں گی جن کی بائیولوجیکل جنس تانیث ہوگی۔ تاہم، ٹرانس جینڈر کھلاڑی اوپن اور مکسڈ کرکٹ کھیلنا جاری رکھ سکیں گی۔

گورننگ باڈی کی جانب سے متاثر ہونے والے افراد کے متعلق ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا لیکن اس تبدیلی متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی :پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی...

نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکہ،آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

میں زخمی ہونے والے مزید 5 افراد نجی اسپتالوں میں دوران علاج...

پاکستانی قوم متحد ، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے...