مری :ملکہ کوہسارمری میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں ،سرکاری اورنجی عمارتوں پرخوبصورت لائٹنگ اورچراغاں کردیا گیا ہے ،شہربھرکوبرقی قمقموں سے سجادیاگیاہے اور ہرطرف سبزہلالی پرچم لہرائے لگے ۔
ملک بھر سے سیاحوں نے بھی ملکہ کوہسارمری کارخ کرلیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12۔13 اور14 اگست تین روزکیلئے امن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے مال روڈ اور جی پی او چوک میں بغیر فیملی کے داخلہ پرپابندی عائدکرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کانفاذ کردیا گیا ہے۔