Home سیاست ایفی ڈرین کوٹہ کیس ، حنیف عباسی کی سزا کالعدم م قرار، بری کرنے کا حکم

ایفی ڈرین کوٹہ کیس ، حنیف عباسی کی سزا کالعدم م قرار، بری کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم م قرار دیتے ہوئے لیگی رہنما کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید جہاں پر ہے یہ نہیں معلوم مگر اس نے میرے اوپر جھوٹا قتل کا مقدمہ درج کروایا، اس کے ساتھ مقابلہ الیکشن میں ضرور کروں گا۔

جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔

ٹرائل کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں 21 جولائی 2018 کو حنیف عباسی کو 25سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 11اپریل 2019 کو حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے رہا کر دیا تھا جبکہ حنیف عباسی نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

بریت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا، وکلاء اور فیملی کا مشکور ہوں جو برے وقت میں میرے ساتھ کھڑی ہوئی، میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ 2012 میں جب مقدمہ درج ہوا تو میاں نواز شریف نے اس وقت کہا تھا یہ مقدمہ جھوٹا ہے، شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب 25 سال قید کی سزا سنائی گی اس وقت بھی کورٹ میں کھڑا رہا جبکہ 11 سال اس کیس میں پھرتا رہا اور 11 ماہ کی قید کاٹی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے دو الیکشن سے باہر رکھا گیا اور میری بیٹی کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ میرے چھوٹے بھائی کو 14 دن غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ شیخ رشید اب الیکشن میں آئے گا تو انشاء اللہ الیکشن لڑوں گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو استقبال کریں گے، راولپنڈی سے سب سے بڑا قافلہ لے کر انکا استقبال کروں گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جہاں پر ہے یہ نہیں معلوم مگر اس نے میرے اوپر جھوٹا قتل کا مقدمہ درج کروایا، اس کے ساتھ مقابلہ الیکشن میں ضرور کروں گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...