Home نیوز پاکستان یورپ کی جانب سے پاکستان پرعائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

یورپ کی جانب سے پاکستان پرعائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

Share
Share

اسلام آباد: یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ریویو بورڈ نے معاملہ ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق 13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم سول ایوی ایویشن اور پی آئی اے سمیت دیگر آپریٹرز پرعائد پابندیوں پرحتمی فیصلے کیلیے معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا جس کے پیش نظر پی آئی اے کو ٹی سی او لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی سی او بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے کو ہوگا، ٹی سی او بورڈ اجلاس میں پی آئی اے پر سے پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام ٹی سی او بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس ضمن میں یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

وزارت ہوابازی ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا نام نہ ٹی سی او لسٹ میں موجود اور نہ پابندیوں والی فہرست میں شامل ہے، معاملہ ٹی سی او بورڈ بھجنے پر پاکستان کا نام سفری پابندی والی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

وزارت ہوابازی ذرائع کے مطابق پابندی اٹھ جانے کی خبریں قبل از وقت ہیں، حتمی فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...