Home sticky post 3 چیمپئینز ٹرافی سمیت 2024-27 تک ایونٹس ہائبرڈ ماڈل پر ہوں گے،آئی سی سی کی تصدیق

چیمپئینز ٹرافی سمیت 2024-27 تک ایونٹس ہائبرڈ ماڈل پر ہوں گے،آئی سی سی کی تصدیق

Share
Share

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کی تصدیق کردی۔اس ماڈل کے تحت 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں صرف بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی، بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، بھارت کے لئے نیوٹرل وینیو کا انتخاب پاکستان کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس ماڈل کے تحت 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں صرف بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر کھیلے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2027 تک کے تمام آئی سی سی ایونٹس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلے جائیں گے اور اس دوران پاکستان بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گا اور بھارت کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستاں چار سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، آئی سی سی نے 2028 کے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی پاکستاں کو دیدی ہے، 2028 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان بھارت کا فیوژن فارمولا اپلائی ہوسکتاہے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...