Home سیاست پاکستان میں سب کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہیے،قمر زمان کائرہ

پاکستان میں سب کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہیے،قمر زمان کائرہ

Share
Share

منڈی بہاء الدین:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن روانگی کے وقت سے ہی فیور دیا جا رہا ہے۔ پی پی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

منڈی بہاء الدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسی جماعت کو طاقت کے زور پر سیاسی عمل سے باہر نہیں کرنا چاہیے، پاکستان میں سب کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اگر کیسز میں ملوث ہیں تو کیسز کے جلد ٹرائل ہونے چاہئیں۔ جزا سزا کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چاہیے، کسی نے قانون توڑا ہے تو شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہی۔ پیپلز پارٹی نے عوام کے سہارے کے علاوہ کبھی سہارا نہیں لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...