Home سیاست پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے،آرمی چیف

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے،آرمی چیف

Share
Share

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا۔پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی اس موقع پر معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ میں ایک سال پہلے آپ سب لوگوں سے مخاطب تھا اور کہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے۔پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنامعاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے،

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں برادر دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے گوگل ،سٹار لنک اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پْرعزم ہے، کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

آرمی چیف نے تجارتی برادری کو ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...