Home نیوز پاکستان سیالکوٹ واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، آئی جی پنجاب

سیالکوٹ واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، آئی جی پنجاب

Share
Share

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیے ہیں، جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت مل چکے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان میں ایک دہشت گردی کا حملہ ہوا، سیالکوٹ میں صبح کے وقت فائرنگ کر کے مسجد میں کچھ لوگوں کو شہید کیا گیا، ہماری سکیورٹی ایجنسیز کو وہاں سے شواہد ملے، ہم نے اس کا ریکارڈ نکالا اور فوری طور پر بندے پکڑے اور عدالتوں میں انہیں پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے کنفرم ہو اہے کہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ریاست پاکستان پر حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، پاکستان کی ایجنسیوں نے پاکستان کے اندر ہونے والے واقعے کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرلیا ، دہشت گردوں کو بیرون ملک سے معاونت فراہم کی جارہی تھی، ہماری ٹیموں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ثبوت اکٹھے کیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ان کے ناموں کے ساتھ ہم بتائیں گے، یہ آپریشن پاکستان سے باہر پلان کیا گیا، تمام ریکارڈ آج ہم سامنے لیکر آئے ہیں ، ایک بدکار ملک اپنی بدنام ایجنسی کے ذریعے کارروائی کرنا چاہ رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دشمن کو وہاں سے پکڑا کہ اسے اس کا اندازہ ہی نہیں تھا، ہم نے قصور، سیالکوٹ، لاہور سے بندوں کو گرفتار کیا، ہم نے سی ڈی آر، جیو فینسنگ، اور پولکوم سے مل کر ثبوت اکٹھے کیے۔

آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ اگلی پریس کانفرنس میں ثابت کر دیں گے کہ ان سازشوں کے پیچھے کون سا بد کار ملک ہے، جو چوہے پاکستان کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں، آپ تیار رہیں، ہم پوری دنیا میں آپ کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، ہمارا واضح پیغام ہے ہمارے ادارے دنیا میں امن کیلئے کام کریں گے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...