Home نیوز پاکستان اپر کوہستان میں ایکسیویٹردریائے کندیاں میں جاگری، آپریٹر جاں بحق

اپر کوہستان میں ایکسیویٹردریائے کندیاں میں جاگری، آپریٹر جاں بحق

Share
Share

پشاور: خیبرپخونخوا میں لوئر دیر کے علاقے اپر کوہستان میں ایکسیویٹر حادثے کا شکار ہو کر دریائے کندیاں میں جاگری جس کے نتیجے میں آپریٹر جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص کی جان بچالی گئی۔

ریسکیو 1122 اپر کوہستان کے مطابق کندیاں میں ایکسیویٹر حادثے کا شکار ہو کر دریائے کندیاں میں جا گری اور آپریٹر ذیشان اور ان کے ساتھ کام کرنے والے شخص مقصود دریا میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اپرکوہستان کی 1122 کی ٹیم نےبروقت کارروائی کی اور دریائے کندیاں سے ایکسیویٹر کے ساتھ کام کرنے والے مقصود کو زندہ سلامت ریسکیو کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریٹر ذیشان دریا میں پلرز کے ساتھ بری طرح پھنس گیا تھا اور دم توڑ گیا تھا، جن کی لاش نکال لی گئی ہے، دریائے کندیاں میں پانی کے تیز بہاؤ اور شدت کی وجہ سے آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...