Home سیاست لکی مروت میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

Share
Share

لکی مروت: ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں بھمبر آزاد کشمیر کے سپاہی محمد افضل اور مانسہرہ کے رہائشی سپاہی ابرار حسین شامل ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...