Home Uncategorized ورزش بڑھاپے میں ڈی این اے کو نقصان سے بچانے میں معاون

ورزش بڑھاپے میں ڈی این اے کو نقصان سے بچانے میں معاون

Share
Share

یوٹاہ: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معمول کی ایروبک ورزش بڑھاپے میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے سے روک سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف یوٹاہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنل میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق میں ورزش کے ڈی این اے پر پڑنے والے نقصان اور ٹیلومیئر ڈس فنکشن کا مطالعہ کیا گیا۔ ان دونوں اہم عوامل کا عمر بڑھنے اور عمر سے متعلقہ بیماریوں سے تعلق ہوتا ہے۔

ٹیلو میئرس (کروموسوم کے سروں پر موجود حفاظتی ڈھکن) جینیاتی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم، وقت کے ساتھ یہ قدرتی طور پر چھوٹے ہوجاتے ہیں جو خلیات کی عمر بڑھنے اور فعالیت کم ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ تحقیق بوڑھے افراد کے ایسے گروہ پر کی گئی جو باقاعدگی سے ورزش کیا کرتے تھے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ان افراد میں ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں نقصان پہنچے ڈی این اے اور غیر فعال ٹیلومیئر کی مقدار کم تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش سالماتی سطح پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے جو ممکنہ طور پر عمر سے متعلقہ کیفیات کے شروع ہونے میں تاخیر کرسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...