Home نیوز پاکستان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریتلے طوفان، معمولات زندگی مفلوج

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریتلے طوفان، معمولات زندگی مفلوج

Share
Share

کوئٹہ:افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والے ریتلے طوفان سے بلوچستان کے کئی علاقوں میں دن کے وقت اندھیرا کردیا، معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔

بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثر آ گئے، چمن، قلعہ عبد اللہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں، کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق ریت کے طوفان کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ریت کے طوفان کے باعث کسی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...