Home سیاست موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بنی،قانون کی پاسداری ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا،عمر ایوب

موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بنی،قانون کی پاسداری ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا،عمر ایوب

Share
Share

کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بنی ،8 فروری کو الیکشن میں پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا۔قانون کی پاسداری ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو جیل میں ڈالا گیا، مخالفین کہتے تھے ہمیں امیدوار نہیں ملیں گے، تحریک انصاف کو امیدوار بھی ملے اور کامیاب بھی ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو سمجھتے تھے پارٹی ختم ہوجائے گی یہ ان کی خام خیالی ثابت ہوئی، ایوان کی یہ اپوزیشن مضبوط ترین ہوگی، پاکستان میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، قانون کی پاسداری ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط سامنے آیا، ان ججز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...