Home نیوز پاکستان پاک،چین بحری افواج کے مابین مشق سی گارڈین اختتام پذیر

پاک،چین بحری افواج کے مابین مشق سی گارڈین اختتام پذیر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق، سی گارڈین 2023ء اختتام پذیر ہو گئی۔

شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی مشق میں پاکستان اور چین کے بحری و ہوائی جہازوں، آبدوزوں اور میرینز فورسز نے حصہ لیا۔

ترجمان بحریہ کے مطابق مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے جدید حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سی فیز کی تکمیل پر مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں مشق کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق سے بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...