Home sticky post 6 برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

Share
Share

کراچی :برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہو کر کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی برآمدگی کے لیے برطانوی پولیس نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

مہنگی ترین گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی جس کے 3 سال بعد 11 فروری 2025 کو اس کی لوکیشن کراچی کی آئی۔

گاڑی کی برآمدگی کیلیے انٹرپول مانچسٹرنے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا جس کی ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی پولیس کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے لیکن اب تک گاڑی برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

برطانوی پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ کالے رنگ کی رینج روور، 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی جس میں ٹریکر نصب تھا اورگاڑی لیڈز تک ٹریس ہوئی اور پھر ٹریکر سے اُس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

خط کے مطابق11 فروری2025 کو گاڑی کی لوکیشن صدر ٹاؤن اعظم بستی کورنگی سروس روڈ کی آئی۔خط میں انٹرپول نے لکھا ہے کہ سندھ پولیس گاڑی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کرے، ایس ایس پی کے مطابق خط کے ساتھ گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...