Home تازہ ترین وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر پر اعتماد کا اظہار، خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر پر اعتماد کا اظہار، خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور نےمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرامیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ثمر ہارون بلور نے ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور ملکی معاشی ترقی کی درست سمت پر وزیرِ اعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ثمر ہارون بلور نے وزیراعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے ثمر ہارون بلور کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیرِ اعظم نےثمر ہارون بلور کے عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی اور بلور خاندان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...